رازداری نوٹس
ڈیٹا کے تحفظ اور رازداری کو ہم نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس حوالے سے یورپی یونین کے ڈیٹا کے تحفظ کے عمومی قواعد (EU-GDPR) اور قابل اطلاق قومی ڈیٹا کے تحفظ کے قواعد کی سختی سے پابندی کرتے ہیں۔ درج ذیل میں، ہم وضاحت کرتے ہیں کہ جب آپ اطلاع بھیجتے ہیں تو ہم کون سی معلومات اور اگر قابل اطلاق ہو تو ذاتی کوائف پر عمل کرتے ہیں۔ اپنی اطلاع بھیجنے سے پہلے، برائے مہربانی اس سازداری نوٹس کو غور سے پڑھیں۔
کون ذمہ دار ہے؟
کوائف پروسیسنگ کے لئے لاگو یہ رازداری نوٹس سر انجام دیتا ہے:
Deutsche Post AG
عالمی تعمیل آفس
Charles-de-Gaulle-Straße 20
53250 Bonn
جرمنی
gco@dpdhl.com
اگر آپ کے ذاتی ڈیٹا پر عمل درآمد کے حوالے سے آپ کے کوئی سوالات ہیں، براہ کرم ڈیٹا کے تحفظ افسر سے رابطہ کریں:
Deutsche Post AG
عالمی ڈیٹا کا تحفظ
53250 Bonn
جرمنی
datenschutz@dpdhl.com
کون سے ذاتی کوائف پر عمل درآمد کیا جاتا ہے؟
DPDHL (Deutsche Post AG اور اس کے گروپ کی کمپنیوں) کے لئے Deutsche Post AG واقعہ اطلاع سسٹم کو برقرار رکھتا ہے۔ واقعہ اطلاع سسٹم کا استعمال رضاکارانہ بنیاد پر ہوتا ہے۔ اگر آپ واقعہ اطلاع سسٹم کے ذریعے کوئی اطلاع بھیجتے ہیں، تو ہم درج ذیل ذاتی ڈیٹا اور معلومات اکٹھی کرتے ہیں:
- آپ کا نام، اگر آپ اپنی شناخت ظاہر کرنا پسند کرتے ہیں،
- خواہ آپ DPDHL میں ملازم ہیں، اور
- ان اشخاص کے نام اور اشخاص کے دیگر ذاتی کوائف جن کو آپ اپنی اطلاع میں نامزد کرتے ہیں۔
اپنی اطلاع بذریعہ ٹیلیفون بھیجنے کی صورت میں، آپ کی آواز ریکارڈ کی جائے گی۔ ہر ٹیلیفون کال کے آغاز میں، آپ سے آپ کے بولے گئے الفاظ کو بطور صوتی فائل ریکارڈ کئے جانے کی رضامندی دینے کی درخواست بھی کی جائے گی۔ نیز، بھیجی گئی اطلاعات کی اس صورت کے لئے، مذکورہ بالا فہرست بند اقسام کا ذآتی ڈیٹا ٹرانسکرائب کرنے کے ذریعے اکٹھا کیا جاتا ہے۔
ہم ذاتی ڈیٹا کیوں جمع کرتے ہیں اور قانونی بنیاد کیا ہے؟
واقعہ اطلاع سسٹم (BKMS®Incident Reporting) حفاظت اور رازداری سے DPDHL کے تعمیلی قوانین کی خؒلاف ورزیوں کے حوالے سے اطلاعات وصول کرنے، عمل درآمد کرنے اور منظم کرنے کا کام سر انجام دیتا ہے۔ اس کا بطور خاص مقصد قانون یا DPDHL ضابطہ کار اور ان کے اندر مذکور مزید پالیسیوں، رہنما خطوط اور ضابطوں جیسا کہ DPDHL انسانی حقوق کی پالیسی کا بیان یا DPDHL عدم بدعنوانی اور کاروباری اخلاقیات پالیسی کی خلاف ورزیوں پر اطلاعات وصول کرنا ہے۔ ہم صرف مخصوص مقاصد اور جہاں ہمارے پاس ایسا کرنے کا قانونی جواز ہو کے لئے آپ کے ڈیٹا پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ اگر آپ ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینا چاہتے ہیں یا دیگر ڈیٹا کے تحفظ کے نوٹیفیکیشنز کرنا چاہتے ہیں انہیں خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لئے عالمی ڈیٹا تحفظ کے DPDHL کے اندرونی طریقہ پر عمل کرنا چاہئیے یا اپنے ڈیٹا کے تحفظ کے عہدیدار یا ڈیٹا کے تحفظ کے افسر سے رابطہ کریں۔ آپ یہاں رابطہ کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔
ہماری ویب سائٹ دیکھیں
یورپی یونین کے مخبری ڈائریکٹو کی مطابقت میں اپنے صارفین کی گمنامی کی ضمانت دینے کے لئے The BKMS® Incident Reporting مرتب کیا گیا ہے۔ وہ ڈیٹا جو کہ آپ کے کمپیوٹر اور Incident Reporting کے مابین مواصلت قائم کرنے کے لئے درکار ہوتا ہے، جیسا کہ IP پتے، BKMS® System پر محفوظ نہیں کئے جائیں گے اور صرف سیشن کے دورانیہ میں انفراسٹرکچر سطح پر استعمال کئے جاءیں گے۔ مزید براں، آپ کے کمپیوٹر پر ایک کوکی محفوظ کی جاتی ہے جس میں بس سیشن ID (سیشن کوکی کہلائی جاتی ہے) موجود ہوتی ہے۔ یہ کوکی صرف نشست کے اختتام تک مستند ہوتی ہے اور جب آپ اپنا براؤزر بند کرتے ہیں اس کی میعاد ختم ہو جاتی ہے۔ کوکی میں صرف نشست کی id کا نام JSESSIONID کے ساتھ بے ترتیبی سے تخلیق کی گئی قدر موجود ہوتی ہے جوکہ نشست تشکیل دینے کے لئے درکار ہوتی ہے (مزید کوئی معلومات نہیں جو مخبر کی شناخت تک لے جا سکے)۔ نشستوں کی تشکیل وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے اور کلائنٹ-سرور آرکیٹیکچر میں بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ لاگ آٓٹ ہو جاتے ہیں یا وقفہ کی حد پر پہنچ جاتے ہیں، کوکی غیر مستند ہو جاتی ہے، اور نشست کو غیر مستند (بند) کر دیا جاتا ہے۔ یہ کوکی کے اندر نشست کی قدر کو صفر (غیر متعین حالت) پر سیٹ کر کے کیا جاتا ہے۔ اس نکتہ پر نشست کو دوبارہ مزید نہیں کھولا جا سکتا ہے۔ مذکورہ مقاصد کے لئے، دفعہ 6 (1) f) GDPR پر مبنی، آپ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ کے لئے ہمیں قانونی مفاد حاصل ہے۔
گمنام یا ذاتی اطلاع بھیجنا
اس سے قطع نظر کہ آپ کون سا مواصلت کا چینل استعمال کرتے ہیں، آپ اپنیہ اطلاع گمنام طور پر یا ذاتی بنیاد پر بھیج سکتے ہیں۔ کیا آپ اردتاً ایسا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں یا جان بوجھ کر اپنی شناخت ظاہر کرتے ہیں، ہم آپ کو مطلع کرنا پسند کریں گے کہ طریقہ کار کے ابدرونی یا بیرونی دائرہ کار کے تمام مراحل کے دوران ہم آپ کی شناخت کو خفیہ رکھیں گے۔ براہ کرم باخبر رہیں، اصولی طور پر، یہ ہماری قانونی ذمہ داری ہے کہ ہمیں اس شخص یا ان اشخاص کو آگاہ کرنا چاہیے کہ ان کے خلاف کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے، ماسوائے اس کے کہ اس کی وجہ سے اطلاع پر کی جانے والی تفتیش میں کوئی رکاوٹ حائل ہوتی ہو۔ ایسا کرنے میں، جہاں تک قانونی طور پر ممکن ہو، آپ کی شناخت بطور مخبر ظاہر نہیں کی جاتی ہے۔ اگر آپ اطلاع کے سیاق و سباق میں ہوش و حواس سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ڈیٹا پروسیسنگ دفعہ 6 (1) a) GDPR کے مطابق آپ کی رضامندی کی بنیاد پر ہوگی۔ آپ اپنی رضامندی کالعدم کر سکتے ہیں، لیکن نوٹیفیکیشن کے بعد صرف ایک ماہ تک کر سکتے ہیں۔
BKMS® Incident Reporting ، محفوظ میل باکس یا دیگر موالتی چینلز کی بنیاد پر بذریعہ ویب اطلاع بھیجنا۔
BKMS® Incident Reporting، محفوظ میل باکس یا دیگر مواصلتی چینلز کے ذریعہ واقعہ اطلاع سسٹم میں ذاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ ہماری کمپنی کے قانونی مفادات کی بنیاد پر ناروا سلوک کا پتہ لگانے اور روکنے کے لئے اور اس طرح DPDHL، اس کے ملازمین اور صارفین کو نقصان سے بچانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ دفعہ 6 (1) f) GDPR دستیاب مواصلتی چینلز کے ذریعے اس ڈیٹا پروسیسنگ کے لئے قانونی بنیاد پیش کرتی ہے۔
BKMS® Incident Reporting کے اندر محفوظ میل باکس بنانا ممکن ہے جسے انفرادی طور پر منتخب کردہ فرضٰ نام/یوزر نیم اور پاسورڈ سے محفوظ بنایا جاتا ہے۔ گمنامی کی حتمی سطح حاصل کرنے کے لئے، آپ کو ایک فرضی نام منتخب کرنا ہو گا جو آپ کی شناخت پر نتائج اخذ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ یہ آپ کی رپورٹ کو ضمیمے بھیجنے اور DPDHL میں ذمہ دار ملازم کے ساتھ اطلاع کردہ معاملہ پر مواصلت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ نام کے لحاظ سے قابل شناخت رہنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ محفوظ میل باکس سسٹم واقعہ اطلاع سسٹم کے اندر صرف ڈیٹا ذخیرہ کرتا ہے، جو کہ اسے بطور خاص محفوظ بناتا ہے۔ یہ باقاعدہ ای میل مواصلت کی شکل نہیں ہے۔ رازدای پالیسی میں بیان کردہ عمومی حذف تصور کے مطابق محفوظ میل باکس سے ذاتی کوائف حذف کر دیئے جائیں گے جو کہ “ہم ذاتی ڈیٹا کو کتنے عرصے تک رکھتے ہیں؟” کے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ اطلاع دیئے گئے معاملے کے بند ہو جانے کے بعد محفوظ میل باکس استعمال کے بغیر 180 ایام کے بعد مکمل طور پر حذف ہو جائے گا۔
ایک اطلاع یا اضافی بھیجتے وقت، آپ منسلکات کے ساتھ بیک وقت معلومات کو ضمیمہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ گمنام اطلاع بھیجنے کے خواہشمند ہیں، براہ کرم درج ذیل سیکیورٹی مشورہ پر غور کریں: فائلوں میں خفیہ ذاتی ڈیٹا ہو سکتا ہے جو آپ کی گمنامی پر سمجھوتا کر سکتا ہے۔ اس ڈیٹا کو بھیجنے سے پہلے حذف کر دیں۔ اگر آپ اس طرح کی معلومات کو نہ ہٹا سکتے ہوں یا آپ کو معلوم نہ ہو کہ یہ کام کیسے کرنا ہے، تو براہ کرم اپنے منسلکہ کے متن کو اپنی اطلاع کے متن میں کاپی کر لیں یا زیر حاشیہ میں درج پتہ پر گمنام طریقے سے دستاویز کی ایک پرنٹ شدہ کاپی بھجوا دیں، اس پر وہ حوالہ نمبر درج کر دیں جو آپ کو اطلاع دینے کے اختتامی مراحل میں فراہم کیا جاتا ہے۔ دیگر چینلز کے ذریعے بھی اطلاع بھیجنا ممکن ہے (مثلاً، خط، ای میل، وغیرہ)۔ BKMS® Incident Reporting میں مزید پروسیسنگ کے لئے ان اطلاعات کو دستی طور پر منتقل کیا جائے گا۔
بذریعہ ٹیلیفون اطلاع بھیجنا
جب آپ ٹیلیفون کے ذریعے اپنی اطلاع بھیجیں گے تو آپ کی گمنامی کا تحفظ BKMS® Incident Reporting کے ذریعے بھی ہو گا۔ نہ تو DPDHL نہ ہی EQS Group آپ کے ٹیلیفون نمبر تک رسائی حاصل ہو گی اور آپ کی آواز سے شناخت نہیں کر سکیں گے۔ BKMS® Incident Reporting میں آپ کے واقعہ کی وضاحت کو صوتی ریکارڈ کیا جائے گا۔ ہم یہ نشاندہی کرنا چاہیں گے کہ بذریعہ ٹیلیفون رپورٹ جمع کرانا صرف اس وقت کام کرتا ہے اگر آپ نے اپنے بولے گئے لفظ کی ریکارڈنگ کی منظوری دی ہوئی ہے۔ اس کے بعد، ذمہ دار DPDHL ملازم انکرپٹڈ صوتی فائل کو ٹرانسکرائب کرے گا۔ آپ کی بھیجی گئ رپورٹ کو ریکارڈ اور ٹرانسکرائب کرنے کی قانونی بنیاد دفعہ GDPR(a(1)6 کے مطابق آپ کی رضامندی پر مبنی ہوتی ہے۔ بذریعہ ٹیلیفون اطلاع بھیجنا رضاکارانہ ہے۔ اگر آپ ریکارڈ نہیں کروانا چاہتے، آپ کو دوسرے پیش کردہ مواصلت چینلز چیلینجز کے ذریعے اپنی اطلاع بھیجنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ آپ کی اطلاع کی کارروائی ختم ہونے کے بعد صوتی فائل فوری طور پر حذف کر دی جائے گی۔
اگر آپ نے بذریعہ ٹیلیفون اطلاع بھیجنے کے اختتام پر محفوظ میل باکس بنایا ہے، آپ DPDHL کے ذمہ دار ملازم کی جانب سے صوتی ریکارڈنگ کی شکل میں جوابی رائے وصول کر سکتے ہیں، اور اگر ضروری ہو، تو آپ اپنی اطلاع میں معلومات کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ بذریعہ ویب ایپلیکیشن محفوظ میل باکس تک رسائی، جوابی رائے کا جائزہ اور تحریری شکل میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اپنی اطلاع یا ضمیمہ کی رازداری کو محفوظ رکھنے کے لئے، نہ تو آپ اسے اپنے ٹیلیفون پر سن سکتے ہیں نہ ہی ویب پر مبنی محفوظ میل باکس پر۔
ہم ذاتی ڈیٹا کتنے عرصے تک رکھتے ہیں؟
جب تک ضروری ہو صورتحال کو واضح کرنے اور اطلاع یا دیگر (؟) کا جائزہ لینے تک کمپنی کا قانونی مفاد ہونے ، یا یہ قانونی طور پر مطلوب ہو ذاتی ڈیٹا کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ اطلاع کی پروسیسنگ اختتام پذیر ہونے کے بعد، یہ ڈیٹا قانونی تقاضوں کے مطابق حذف کر دیا جاتا ہے۔ اگر اطلاع کئے گئے خدشے کا پتہ نہ چلے اور نتیجتاً تفتیش نہ ہو، ہم فوری طور پر ہمیں اس اطلاع میں موصول ہونے والی ذاتی معلومات حذف کر دیں گے۔ اگر تفتیش کا آغاز ہوتا ہے، ذاتی معلومات کو تفتیش بند ہونے کے بعد دو دن کے اندر حذف کر دیا جائے گا، تاوقتیکہ دوسرے طریقہ کار مکمل کرنے کے لئے طویل برقرار رکھنے کی مدت درکار ہو، خاص طور پر ضابطے یا قانونی کارروائی میں، یا بنصورت دیگر جس کی مقامی قانون اجازت دیتا ہو۔
ہم ذاتی ڈیٹا کو کیسے محفوظ کرتے ہیں؟
آپ کے کمپیوٹر اور مخبری کے نظام کے کمپیوٹر کے درمیان ہونے والے ابلاغ میں ایک اینکریپٹڈ نظام (SSL) استعمال ہوتا ہے۔ آپ کے اطلاعے سسٹم کے استعمال کے دوران آپ کا IP پتہ محفوظ نہیں کیا جائے گا۔
کیا ذاتی ڈیٹا آگے بھیجا جائے گا؟
موصول ہونے والی اطلاعات کو تعمیل کے تھوڑے سے منتخب کردہ مجاز اور خصوصی طور پر تربیت یافتہ ملازمین کی جانب بھجوایا جاتا ہے اور اس سارے عمل کے دوران رازداری کا ہمیشہ خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔ تعمیل یا DPDHL کے انسانی وسائل کے افعال کے مذکورہ بالا ملازمین معاملہ کا جائزہ لیں گے اور مخصوص کیس مین درکار کوئی بھی مزید تحقیق سر انجام دیں گے۔ کسی اطلاع کے معائنہ کے پس منظر میں یا کسی خصوصی تفتیش کے سلسلے میں یہ بھی ضروری ہو سکتا ہے کہ اطلاعات کو DPDHL کے دیگر ملازمین کی جانب ارسال کیا جائے، خاص کر جب اطلاع کا تعلق ہمارے اپنے ذیلی اداروں سے ہو۔ ہو سکتا ہے کہ DPDHL کے ملازمین یورپی یونین یا یورمین اکنامک ایریا کے ممالک سے باہر کسی ملک میں موجود ہوں، جہاں پر ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے قوانین مختلف ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں ہم یقینی بناتے ہیں کہ ڈیٹا کو ڈیٹا کے تحفظ کے قابل اطلاق قواعد کے مطابق منتقل کیا جائے۔ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے والے ہر شخص کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس کی رازداری کا خیال رکھے۔
صرف غیر قانونی طرز عمل یا DPDHL کے ضابطہ کار اور ان کے اندر مذکور مزید پالیسیوں، رہنما خطوط، اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں کو عیاں کرنے کے لئے اطلاعات کو دیگر گروپ آف کمپنیز کے مذکورہ ملازمین کو منتقل کیا جاتا ہے۔ قانونی اور اندرونی کمپنی پالیسیوں کی تعمیل میں اطلاع سے متاثرہ Deutsche Post AG اور کمپنیوں کے گروپ کے قانونی مفادات کے تحفظ کے لئے اطلاعات کی منتقلی ضروری ہے۔ جیسا کہ دفعہ 6 (1) f) GDPR قانونی بنیاد پیش کرتی ہے۔
تاوقتیکہ قابل اطلاق قانونی تقاضا ہو، آپ کے ذاتی ڈیٹا کو کسی بیرونی فریقین پر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ اگر قابل اطلاق قانونی تقاضا ہو، اطلاع کرنے والے ملازم کی شناخت کی معلومات کو متعلقہ اتھارٹیز پر ظاہر کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے جو کہ تفتیش یا بالآخر عدالتی کارروائیوں میں شامل ہوتے ہیں۔
خارجی سروس فرام کنندگان جو ہماری طرف سے ڈیٹا پر عمل درآمد کرتے ہیں معاہدہ کے تحت دفعہ 28 GDPR کے مطابق رازداری کو سختی سے برقرار رکھنے کے پابند ہوتے ہیں۔ سروس فراہم کنندگان ہماری ہدایات پر عمل کرتے ہیں جن کی تکنیکی اور تنظیمی تدابیر ، اس کے ساتھ ساتھ چیکس اور کنٹرولز کے ذریعے ضمانت دی جاتی ہے۔
آپ کا ڈیٹا صرف اسی صورت میں یورپی اکنامک ایریا (EEA) تا دیگر DPDHL کمپنیوں، خارجی سروس فراہم کنندگان یا عوامی اتھارٹیز کو منتقل کیا جاتا ہے جب ڈیٹا کے تحفظ کا قابل اطلاق قانون اجازت دیتا ہے۔ ایسے کیسز میں، ہم آپ کے ڈیٹا کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات کے نفاذ (مثلاً ہمارے پابند کرنے والے کارپوریٹ قوانین، معیہاری معاہدے کی شقیں) کو یقینی بنائیں گے۔
آپ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ کے لئے DPDHL کی ڈیٹا کی رازداری پالیسی ہمارے گروپ میں پھیلے ہوئے معیارات کو منضبط کرتی ہے۔
آپ اور دیگر ڈیٹا تابعین کے کون سے حقوق ہیں؟
یورپی ڈیٹا کے تحفظ کے قانون کے مطابق، آپ اور اطلاع میں نامزد کردہ اشخاص کے درج ذیل حقوق ہیں:
- معلومات تک رسائی کا حق: آپ اپنے عمل درآمد کیے گئے ذاتی ڈیٹا کے متعلق معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں۔
- درستگی کا حق: آپ کو اپنے متعلق کسی بھی غلط ڈیٹا کی درستگی کی درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔
- اعتراض کرنے کا حق: آپ کو پروسیسنگ پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے۔
- اپنی رضامندی سے دستبردار ہونے کا حق: آپ کو اپنی رضامندی سے دستبردار ہونے کا حق حاصل ہے۔
- ڈیٹا منتقلی کا حق: آپ کو اپنا ڈیٹا کسی دوسری کمپنی کو منتقل کرنے کا حق حاصل ہے۔
- مٹانے/فراموش کرنے کا حق: کچھ حالات میں، آپ کو اپنے ڈیٹا کو حذف کرنے کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔
- پروسیسنگ محدود کرنے کا حق: آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ اپنے ڈیٹا کے طریقہ استعمال کو محدود کرنے کی درخواست کریں۔
- پروفائلنگ سمیت خودکار فیصلہ سازی سے متعلق حق: آپ کو خودکار پروسیسنگ کے جائزے کی درخواست کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس وقت کوئی خودکار فیصلہ سازی نہیں ہوتی ہے۔
- شکایت درج کرنے کا حق: آپ کو ڈیٹا کے تحفظ کی مجاز سپروائزری اتھارٹی کے پاس شکایت درج کرنے کا حق حاصل ہے۔
اگر ہمارے قانونی مفادات کی بنیاد پر اعتراض کے حق کا دعوی کیا جاتا ہے، ہم فوری طور پو جانچیں گے کہ آیا اعتراض مؤثر ہے۔ اگر ایسا معاملہ ہے، ہم ڈیٹا پر مزید عمل درآمد نہیں کریں گے۔
درج بالا حقوق یا اس رازداری نوٹس کے متعلق کسی دوسرے سوالات کی بنیاد پر مذکورہ بالا رابطہ تفصیلات پر آپ اپنی درخواست دے سکتے ہیں۔
اس رازداری نوٹس میں ترامیم
اپنی سروسز، آپ کے ڈیٹا کی پروسیسنگ یا قابل اطلاق قانون میں تبدیلیوں کے مطابق وقتاً فوقتاً ہم اس رازداری پالیسی میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم اس لئے وقفے وقفے سے ہمارے رازداری نوٹس کو ملاحظہ کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
حیثیت: 01.10.2021